قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان کی رہائی کیلئے نعرے بازی
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور اس دوران وہ نہ صرف عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کرتے رہے بلکہ فوجی آپریشن نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے اسد قیصر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا مطالبہ کیا۔
تاہم، اسپیکر قومی اسمبلی نے اسد قیصر کو اجازت نہ دی اور وقفہ سوالات کی کارروائی جاری رکھی جس پر پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج کیا۔
وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے نہ صرف اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا بلکہ ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔
پی ٹی آئی ارکین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرہ بازی کرتے رہے، اس دوران نامنظور نامنظور فوجی آپریشن نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے۔
بعد ازاں، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے قومی اسمبلی کے باہر احتجاجاً دھرنا دے دیا، اراکین عمران خان کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے نعرے بازی کرتے رہے۔












لائیو ٹی وی