• KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Sunny 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Sunny 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.9°C

چین میں صدیوں پہلے خواتین کے ایجاد کردہ خفیہ رسم الخط کو نئی نسل اپنانے لگی

شائع August 12, 2025
انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم ’شیاؤہونگشو‘ پر نوشو کا ہیش ٹیگ 7 کروڑ 35 لاکھ بار سے زیادہ دیکھا جا چکا ہے — فوٹو: اے ایف پی
انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم ’شیاؤہونگشو‘ پر نوشو کا ہیش ٹیگ 7 کروڑ 35 لاکھ بار سے زیادہ دیکھا جا چکا ہے — فوٹو: اے ایف پی

چین میں صدیوں پہلے خواتین کے ایجاد کردہ رسم الخط کو اب نئی نسل (جنریشن زی) اپنا رہی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ ہونان کے وسطی حصے میں واقع ایک اسٹوڈیو میں، ایک استاد نے سیاہی کا برش تھام رکھا ہے اور نرمی سے ان کرداروں کو لکھ رہی ہیں جو ایک خفیہ رسم الخط سے تعلق رکھتے ہیں۔

’نوشو‘ (Nushu) کا مطلب ہے ’خواتین کا رسم الخط، جو تقریباً 400 سال پہلے وجود میں آیا تھا، اُس وقت خواتین کو اسکول جانے سے روکا جاتا تھا، لہٰذا انہوں نے خفیہ طور پر چینی حروف سیکھے اور انہیں نوشو میں ڈھال لیا، تاکہ ایک دوسرے سے خطوط، گیتوں اور کڑھائی کے ذریعے رابطہ کر سکیں۔

یہ فن، جو نسل در نسل جِیانگ یُونگ کے دور افتادہ اور دلکش علاقے کی خواتین تک منتقل ہوتا رہا، اب پورے چین میں مقبول ہو رہا ہے۔

کئی چینی خواتین اسے طاقت کی علامت سمجھتی ہیں، ایک طالبہ پین شینگ وین نے کہا کہ نوشو خواتین کو ایک محفوظ طریقہ فراہم کرتا ہے کہ وہ آپس میں بات کر سکیں، یہ ہمارے لیے ایک پناہ گاہ جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خیالات کا اظہار کر سکتی ہیں، اپنی بہنوں سے رازدارانہ باتیں کر سکتی ہیں اور ہر موضوع پر گفتگو کر سکتی ہیں، چینی حروف کے مقابلے میں نوشو کے الفاظ کم چوکور، زیادہ باریک اور بید کے پتّے کی شکل کے ہوتے ہیں، جب آپ لکھ رہے ہوں تو سانس ہموار ہونا چاہیے، تب ہی آپ کا برش مضبوط رہ سکتا ہے۔

انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم ’شیاؤہونگشو‘ پر نوشو کا ہیش ٹیگ 7 کروڑ 35 لاکھ بار سے زیادہ دیکھا جا چکا ہے، اور زیادہ تر پوسٹس میں نوجوان خواتین اپنے ٹَیٹُوز اور دوسرے جدید فن پارے دکھا رہی ہیں، جن میں اس قدیم رسم الخط کو شامل کیا گیا ہے۔

طالبہ ہی جِنگ یِنگ نے بتایا کہ اُن کی والدہ نے انہیں نوشو کی کلاس میں داخل کرایا تھا اور یہ لکھائی کرنے سے انہیں ’گہرا سکون‘ محسوس ہوتا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے جب برش کاغذ کو چھوتا ہے تو ایک قسم کی طاقت آپ کے اندر اُترتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025