• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ تمغہ امتیاز کیلئے نامزد

شائع August 13, 2025
— فوٹو: رانا بلال
— فوٹو: رانا بلال

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کردیا گیا۔

سید فرہاد علی شاہ کی عوامی مفاد اور قانون کے شعبہ میں بہترین خدمات دینے پر تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا، وکلا تنظیموں کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جہاں انہوں نے متعدد سماجی اور قانونی نوعیت کے معاملات میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے خواتین و بچوں کے تحفظ میں فعال کردار ادا کیا

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ساتھ مل کر خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر کام کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025