• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.4°C

پنجاب میں چین کی جانب سے تیز ترین سرمایہ کاری کا نیا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا

شائع August 13, 2025
— فوٹو: پی ایم ایل این / ایکس
— فوٹو: پی ایم ایل این / ایکس

پنجاب میں چین کی جانب سے تیز ترین سرمایہ کاری کا نیا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا، چین کے بڑے ٹیکسٹائل کاروباری اداروں میں شامل’چیلنج ٹیکسٹائل گرو’ پنجاب میں 15 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گا اور پاکستان کی سب سے بڑی ایڈوانس ٹیکسٹائل مل لگائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں ایک تقریب کے دوران بینک آف پنجاب اور چیلنج فیشن پرائیوٹ لمیٹڈکے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

پنجاب میں 100 ایکڑ پر جدید ترین اسپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا، چیلنج گروپ پنجاب میں ماہانہ 6 ملین میٹر فیبرک استعمال کرکے 208 ملین گارمنٹس پروڈکشن کرے گا۔

علاوہ ازیں، چیلنج گروپ کے تحت پنجاب میں پاکستان کی سب سے بڑی ایڈوانس ٹیکسٹائل مل لگائی جائے گی، اس پروجیکٹ سے سالانہ 100 ملین ڈالر سے زائد برآمدات متوقع ہیں۔

اس سے قبل، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں قونصل جنرل ژاؤ شیریں اور چیئرمین چیلنج گروپ ویگو ہانگ سے ملاقات کی، اس دوران پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے فروغ اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جدید ترین اور شاندار گارمنٹ سٹی بنارہے ہیں جس کے لیے چیلنج گروپ کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کریں گے، پنجاب میں گارمنٹ سٹی کی کامیابی کے لیے چیلنج گروپ سے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھرپور ساتھ دے گی، چین کی بڑی ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور اداروں کو پنجاب میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تیز ترین صنعتی ترقی کے لیے چیلنج اسپیشل اکنامک زون اہم کردار ادا کرے گا، جدید ٹیکسٹائل پروجیکٹ کے تحت پلاسٹک ویسٹ کوری سائیکلنگ کرکے ہائی پرفارمنس فیبرک میں استعمال کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب ٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں میں فنی مہارت کے فروغ کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین چیلنج گروپ ویگوہانگ نے کہا کہ پنجاب میں چین سے بھی بہتر ٹیکسٹائل مشینری اور ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں جدت پیدا کرنے چاہتے ہیں، پنجاب میں چین کی حالیہ سرمایہ کاری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گزشتہ دورہ چین کا ثمر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025