• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

کراچی: چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس جمعے کو نشترپارک سے برآمد ہوگا

شائع August 14, 2025
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس 15اگست جمعہ کونشترپارک سے برآمد ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس ایم اےجناح روڈ سے گزر کر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہے گا۔

چہلم کے جلوس کی وجہ سے انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سے آنےوالوں کیلئےمتبادل راستوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ناظم آبادسے آنے والےلسبیلہ چوک سےنشتر روڈ گارڈن کی طرف جائیں گے۔

لیاقت آباد سے آنے والے تین ہٹی سے لسبیلہ یا سینٹرل جیل مارٹن روڈ کا رخ کریں گے، جبکہ حسن اسکوائرسے پی پی چورنگی جانےوالےجیل فلائی اوور یا کشمیر روڈ استعمال کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025