• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

کراچی : اعظم بستی میں رشتے داروں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

شائع August 14, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے اعظم بستی میں قریبی رشتے داروں کی فائرنگ سے ایک شخص اور اس کا نوجوان بیٹا جاں بحق جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اعظم بستی کے علاقے میں پنجاب بیکری کے قریب اسٹریٹ 10 پر ایک گھر کے اندر فائرنگ سے 50 سالہ غلام ربانی اور ان کے بیٹے 37 سالہ جلال ربانی جاں بحق جبکہ چار دیگر افراد جن میں 45 سالہ فیصل اور ان کے دو بچے 14 سالہ ماہم فیصل، اور 12 سالہ ابوبکر اور 48 سالہ عالیہ جاوید زخمی ہوگئے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی) ایسٹ ڈاکٹر فاروق رضا نے ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ کا واقعہ رشتہ داروں کے درمیان پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شام 6 بجے پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران، پولیس نے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار بھی برآمد کر لیے ہیں۔

محمود آباد پولیس کے ایس ایچ او اعجاز پٹھان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ مرکزی ملزم مقتولین کا ماموں ہے جبکہ دو دیگر ملزم اس کے بیٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ’معمولی مسئلہ‘ تھا جو قتل کی وجہ بنا؛ تاہم، انہوں نے اس کی اصل نوعیت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائیں، لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025