اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب کی تاریخ کا اعلان
الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈیول جاری کر دیا
الیکشن کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔
مزید کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی۔
جاری شیڈول کے مطابق ٹربیونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی، جبکہ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔











لائیو ٹی وی