سکھر-حیدرآباد موٹر وے 3 سال میں مکمل ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سکھر-حیدرآباد موٹرے 3 سال میں مکمل کیا جائے گا اور جلد وزیراعظم اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے معیشت کی بہتری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت نے بہتری کا سفر شروع کردیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے ملکی معاشی ترقی کی تعریف کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پروگرام ملک کی پائیدار ترقی کا منصوبہ ہے، ملکی ترقی کیلئے ہمیں اپنے وسائل بڑھانے ہوں گے اور ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانا ہوگا، تاہم ملکی ترقی کے لیے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نہ آتی تو سکھر-حیدرآباد موٹرے 2021 یا 2022 میں مکمل ہو چکی ہوتی۔
احسن اقبال نے سکھر-حیدرآباد موٹرے 3 سال میں مکمل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگست میں ہم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن منارہے ہیں، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔












لائیو ٹی وی