• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز کمی

شائع August 16, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے کاروباری روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ سونا 900 روپے کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 200 سو روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونا 771 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے میں فروخت ہوگا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر تنزلی سے 3 ہزار 335 ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے کا ہو گیا تھا۔

11 اگست بروز پیر کو سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

12 اگست کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے پر آگئی تھی۔

13 اگست کو 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہو گئی تھی۔

گزشتہ روز (15 اگست) سونے کا بھاؤ ایک ہزار روپے کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025