• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

شائع August 16, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 18 اگست سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بھارتی راجستھان پر موجود سائیکلولنک سرکولیشن کے اثرات 18 اگست کی شام تا رات کراچی میں داخل ہوں گے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ہلکی سے درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے زیر اثر 18 اگست کو دن کے وقت موسم گرم و مرطوب رہ سکتا ہے، اس دوران گرمی کا پارہ 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 20 اور 21 اگست کو گرج چمک کےساتھ تیز اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیرضیغم نے بتایا ہے کہ مون سون کا نیا سلسلہ اس وقت بھارتی راجستھان پر موجود ہے، جس کے تحت دیہی سندھ کے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے قرب وجوار میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں، عمرکوٹ، میرپورخاص، تاہم بدین، سانگھڑ، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد اور خیرپور کے اضلاع میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025