ملتان: خواتین کی نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر حکیم اور اس کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ
ملتان میں ایک حکیم اور اس کے بیٹوں نے خواتین کے ساتھ مبینہ غیر اخلاقی حرکات کیں، اور خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے رہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ملتان میں تھانہ الپہ پولیس نے بتایا کہ علاقے جھونک وینس میں واقع کلینک میں خفیہ کیمرے نصب تھے۔
درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر ) کے مطابق ملزمان خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کے بعد انہیں بلیک میل کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق تمام ویڈیوز اور ڈیٹا تحویل میں لےکر کلینک کو سیل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔












لائیو ٹی وی