• KHI: Clear 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Clear 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

خیبرپختونخوا: کوہاٹ میں پکنک مناکر واپس جانے والوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

شائع August 17, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نا معلوم ملزمان نے پکنک مناکر واپس جانے والے افراد پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کوہاٹ محمد زئی ریگی کے علاقے شینو خیل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 7 افراد کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، 7 لاشوں اور ایک زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد پکنک کے لئے تاندہ ڈیم گئے تھے، واپسی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا جائے گا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، اندراج مقدمہ اور مزید کارروائی ورثا کی آمد کے بعد شروع کی جائے گی۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 31 سالہ عبدالصمد ولد نورالرحمٰن عمر، 25 سالہ ساجد ولد عزیزالرحمٰن، 18 سالہ یوسف ولد محمد عاصم عمر ، 18 سالہ اشفاق ولد سید عالم عمر، 15سالہ مصطفیٰ ولد محمد عالم، 16 سالہ حمزہ ولد ناصر، 15 سالہ یاسر ولد صلاح الدین کے ناموں سے ہوئ ہے۔

18 سالہ عبدالرزاق ولد نورالرحمٰن کو شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کا نشانہ بننے والے والے افراد کا تعلق خڑہ گڑھی محمد زئی سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025