خیرپور: ٹرین کی زد میں آ کر بہن، بھائی جاں بحق
خیرپور کےنواحی علاقے میں ٹرین کی زد میں آکر کم عمر بہن اور بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے والوں میں 10 سالہ فاطمہ اور 13 سالہ محمد حسن شامل ہیں، حادثہ ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں بچوں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ آج لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب عوامی ایکسپریس کو بھی حادثہ پہش آیام جس میں عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے، وزیر ریلوے حنیف عباسی نےحادثےکی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔











لائیو ٹی وی