• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

شائع August 17, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی سہراب گوٹھ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف ہراسانی اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے واضح کیا ہے کہ ایسے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں، خاتون نے رکشہ ڈرائیور کی ہراساں کرنے کی ویڈیو بنائی تھی جس پر ڈی آئی جی ایسٹ نے پولیس کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتازمروت کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون کو ویران مقام پر ہراساں کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025