• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

شدید بارشیں اور سیلاب: آزاد کشمیر کے اسکولوں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان

شائع August 18, 2025
فائل فوٹو: ڈان آرکائیو
فائل فوٹو: ڈان آرکائیو

شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر آزاد کشمیر کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آزاد کمشیر کے اسکولوں میں، شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 19 سے 23 اگست تک تمام اسکول بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں مزید دو روز تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

قبل ازیں آج **خیبرپختونخو ا**کے ضلع مانسہرہ اور تورغر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی شدید بارشوں کے پیش نظر اسکولوں میں دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025