متاثرین مون سون کیلئے 5 ارب 80 کروڑ روپے کا ریلیف پیکیج منظور
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی، وزارت خزانہ کو فوری طور پر چار ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں کے سیلاب متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے جنوبی افریقا میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کےجہازوں کی بازیابی کی مد میں 33 کروڑ کی منظوری دی گئی۔
وزارت صنعت و پیداوار کو ثالثی کیس کے حتمی تصفیے کو فوری طور پر عدالت میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی، 3 ماہ میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
ای سی سی کی پرائم منسٹر فین ریپلیسمنٹ پروگرام کے آغاز کے لیے ٹرم شیٹ کی منظوری بھی دی گئی، نیکا اسٹیٹ بینک اور بینکوں کے درمیان ڈرافٹ سہ فریقی معاہدے کی بنیاد پر تیار کردہ ٹرم شیٹ اور نیکا کے لیے 2 ارب کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظوری دی گئی۔
نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کے لیے 25 کروڑ روپے کی منظوری بھی شامل ہے، راست کیو آر کوڈ پر مبنی پرسن ٹو مرچنٹ ادائیگیوں کے لیے 3.5 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی گئی۔
سبسڈی کو 3 سال تک جاری رکھا جائے گا، اس سبسڈی کا مقصد ڈیجیٹل اپنانے میں تیزی لانا اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے، ای سی سی نےنئی انرجی وہیکل پالیسی 30-2025 کی بھی منظوری دے دی۔











لائیو ٹی وی