چینی کمپنی کا بچے کو جنم دینے والا روبوٹ پیش کرنے کا اعلان

شائع August 19, 2025

چینی ٹیکنالوجی کمپنی کائیوا نے ایک ایسے ہیمنائیڈ روبوٹ کو پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جو مصنوعی روبوٹک بچوں کو جنم دے گا۔

مذکورہ منفرد روبوٹ کے پیٹ میں مصنوعی رحم نصب کیا جائے گا، جو دس ماہ تک جنین کو پال کر بچے کی پیدائش ممکن بنائے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ نے چینی میڈیا کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ روبوٹ کو 2026 تک متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت ایک لاکھ یوآن (تقریباً 13,900 ڈالر) سے تک ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے مذکورہ روبوٹ پیش کرنے کے اعلان کے بعد عوامی سطح پر شدید بحث شروع ہوگئی، اور لوگ اخلاقی خدشات سے لے کر بانجھ پن کے شکار افراد کے لیے امید کی کرن جیسے مسائل پر بحث کرتے دکھائی دیے۔

کائیوا ٹیکنالوجی کے بانی اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سے وابستہ ژانگ کیفینگ نے ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں بیجنگ میں اس ہیمنائیڈ روبوٹ کا تصور پیش کیا۔

ژانگ کیفینگ کے مطابق یہ محض ایک انکیوبیٹر نہیں بلکہ ایک زندگی کے سائز کا ہیمنائیڈ ہے جس کے پیٹ میں مصنوعی رحم نصب ہوگا، جو تصور سے لے کر پیدائش تک پورے عمل کو نقل کر سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025