کراچی: اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، کئی افراد ملبے تلے دب گئے
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے سے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 3 منزلہ عمارت گر گئی، عمارت کے ملبے میں کئی افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔
عمارت گرنے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچے، جب کہ پولیس بھی موقع پر پہنچ رہی ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے بعد شہر میں سیلابی صورت حال رہی، اس دوران خستہ حال عمارتوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی کے مہینے میں کراچی میں لیاری علاقے بغدادی میں 5 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی تھی، حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔
وزیربلدیات نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے متعلقہ افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی تھی۔
سول ہسپتال کراچی کے اعداد و شمار کے مطابق 9 لاشیں ہسپتال لائی گئیں جبکہ ایک شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بھی تصدیق کی تھی۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا تھا کہ زخمی ہونے والے افراد میں سے 6 کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔











لائیو ٹی وی