• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

سیالکوٹ : دو دوستوں نے جھگڑے کے بعد تیسرے دوست کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

شائع August 20, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

سیالکوٹ میں پیٹرول پمپ کے ملازمین کے باہمی جھگڑے میں نوجوان ملازم کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں ایک پیٹرول پمپ کے ملازمین، جو آپس میں دوست بھی تھے، کے درمیان جھگڑا ہوا، اس دوران 16 سالہ ملازم کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق لڑکے کو آگ لگانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم تیمور کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان انتظارعلی اور تیمور نے جھگڑے کے بعد اپنے دوست قاسم کو آگ لگائی۔

پولیس نےمتاثرہ لڑکےکے والدکی مدعیت میں تھانہ ستراہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025