ایشیاکپ میں بھارت نہیں کھیلتا تو ان کی مرضی، پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، وسیم اکرم

شائع August 20, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کھیلتا ہے تو ٹھیک ہے، نہیں کھیلتا تو ان کی مرضی، پاکستان کو فرق نہیں پڑتا۔

ڈان نیوز کے مطابق وسیم اکرم نے برطانوی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ اگر بھارتی محبت وطن ہیں تو پاکستانی بھی محب وطن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور کھیل کو الگ الگ رکھنا ضروری ہے، ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت سے کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں ۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کھیلتا ہے تو ٹھیک ہے، نہیں کھیلتا تو ان کی مرضی، ان کو مسئلہ ہے، وہ کھیلیں یا نہ کھیلیں، پاکستان کو فرق نہیں پڑتا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025