• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

ایبٹ آباد میں خاتون سے زیادتی کے تنازع پر جرگہ، 2 افراد گرفتار

شائع August 20, 2025
— فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز
— فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز

خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کے تنازع پر غیرقانونی جرگے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ایبٹ آباد کے علاقے رجوعیہ کی حدود ڈھیری کیہال میں عبدالرحمٰن نامی شخص نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق بااثر شخص خان گل نے غیرقانونی جرگہ منعقد کیا اور بھاری جرمانے عائد کرنے کے بعد متاثرین کو پولیس سے رجوع کرنے سے روکا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025