بارشیں اور سیلابی صورتحال: وزیراعظم کا بلاول بھٹو، خالد مقبول اور حافظ نعیم الرحمٰن سے رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ کیا ہے، وزیراعظم نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جنوبی سندھ اور کراچی میں شہری سیلاب اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے بارش اور سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ کو ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔
وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو ہر قسم کی معاونت اور لوگوں کو ممکنہ خطرات کی پیشگی آگاہی فراہم کی جائے۔
شہباز شریف اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی تعریف کی۔











لائیو ٹی وی