کراچی میں شام اور رات کہیں ہلکی اور کہیں تیز جھکڑوں کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں دوپہر کے بعد شام اور رات کو تیز جھکڑوں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت مون سون کا کم دباؤ کا سسٹم سندھ کے ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں موجود ہے، آج ایک بار پھر کراچی اور گردونواح میں مزید تیز بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل شروع ہوگئی ہے، جلد ہی یہ تشکیل کراچی کے قریب بھی شروع ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دوپہر کے بعد شام اور رات میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز جھکڑوں کے ساتھ طوفانی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا موجودہ نظام کل سے بتدریج اپنی شدت کھونا شروع کردے گا۔











لائیو ٹی وی