الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے 2 قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 98 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 98 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق 26 اگست کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کرے گا، جبکہ 28 سے 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔
امیدواروں کی عبوری فہرست 30 اگست کو جاری ہوگی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 16ستمبرکو الاٹ کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں پرضمنی الیکشن کیلئے پولنگ اتوار 5 اکتوبرکو ہوگی۔











لائیو ٹی وی