• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

لاہور: بیوی کے طعنوں سے تنگ شہری بجلی کے ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا، پولیس نے مناکر اتارلیا

شائع August 21, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھر والوں اور بیوی کے طعنوں سے تنگ رکشہ ڈرائیور بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن ٹاور پر چڑھ گیا، تاہم پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے مناکر نیچے اتارلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے رہائشی اپنے گھر والوں سے لڑائی کے بعد ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا تھا، شہری کو اتارنے کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے شہری کو اتارنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی اور آخر کار ان کی محنت رنگ لے آئی، وہ کئی گھنٹوں بعد شہری کو منانے میں کامیاب ہوگئے اور اسے نیچے اتار لیا۔

اس موقع پر رکشہ ڈرائیور کے اہل خانہ بھی موقع پر موجود ہیں اور وہ بھی اسے کھمبے سے نیچے اترنے پر راضی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025