شاہد آفریدی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، قوم سے مدد کی اپیل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی سیلاب سے متاثرہ افراد کی دلجوئی اور امداد کے لیے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر پہنچے، جہاں انہوں نے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور عوامی مشکلات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے بونیر میں ان خاندانوں سے ملاقات کی جن کے پیارے حالیہ سیلاب کے دوران جان کی بازی ہارگئے اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
سابق کپتان نے متاثرہ افراد میں نقد امداد کے ساتھ ساتھ روزمرہ ضروریات کی اشیا بھی تقسیم کیں جب کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی، جس میں بونیر میں جاری ریلیف آپریشن اور متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلات شامل تھیں۔
خیال رہے کہ اس سے ایک روز قبل شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پوری قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔











لائیو ٹی وی