• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

کراچی اور حیدرآباد میں ایک سے دو گھنٹے میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری

شائع August 21, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے ) نے اگلے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اگلے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں تیز بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ حیدرآباد میں ایک سے دو گھنٹوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تیز بارش اربن فلڈنگ اور بجلی کے تعطل کا باعث بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سہ پہر کے بعد ہی سے کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہورہی ہے۔

منگل کی موسلادھار بارش کے بعد زیرآب آنے والی سڑکوں سے پانی کی نکاسی مکمل طور پر نہ ہونے کے بعد مزید بارش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025