• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

لاہور پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

شائع August 22, 2025
علیمہ خان نے کہا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہریز کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔
—فائل فوٹو: اسکرین گریب
علیمہ خان نے کہا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہریز کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ —فائل فوٹو: اسکرین گریب

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہریز کو 9 مئی 2023 کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہریز کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

گزشتہ روز ہی سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025