• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

نیب نے بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر چار افراد کو طلب کرلیا

شائع August 22, 2025
فائل فوٹو: نیب ویب سائٹ
فائل فوٹو: نیب ویب سائٹ

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ منی لانڈرنگ کے الزامات پر 4 افراد کو طلبی نوٹس جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ منی لانڈرنگ کے الزامات پر علی ریاض ملک، خلیل الرحمٰن، محمد اسحق اور عامر رشید اعوان کو طلبی نوٹس جاری کردیے۔

ملزمان کو طلبی نوٹس اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیے گئے ہیں اور انہیں 26 اگست کو نیب ریجنل آفس راولپنڈی میں صبح 10بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طلبی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ آپ نقد رقوم حاصل، تبدیل، منتقل کرنے اور اس کے غلط استعمال میں ملوث رہے ہیں۔

طلبی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس ایسی معلومات یا شواہد موجود ہیں، جو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعات کے تحت جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔

طلبی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق تحقیقات میں متعلقہ دستاویزات سمیت شامل ہوں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے 6 اگست کو جاری کردہ ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ 5 اگست کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔

ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیشن میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف آئی کی تحقیقات میں شواہد اورثبوتوں کے لیے ادارہ کارروائیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے لیے سفاری ہسپتال راولپنڈی کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا، گزشتہ روز ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مارا، اس دوران گروپ کے عملے نے وہاں موجود ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش کی، تاہم اس کے باوجود بھی بیشتر ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025