• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

لاہور: مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان ہلاک

شائع August 23, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ لاہور کے علاقے چونگ، نشتر اور کینٹ میں مبینہ طور پر 3 مختلف پولیس مقابلوں میں ملزمان ہلاک ہوئے، تمام ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے ساتھیوں نے اُنہیں چھڑانے کے لیے فائرنگ شروع کر دی، جس سے ان کے اپنے ہی ساتھی مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025