• KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Rain 13.5°C

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے بیرون ملک روانگی

شائع August 23, 2025
— فائل فوٹو: لاہور ہائیکورٹ / ویب سائٹ
— فائل فوٹو: لاہور ہائیکورٹ / ویب سائٹ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک روانہ ہو گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

ان کی غیر موجودگی میں جسٹس عابد عزیز شیخ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ہوں گے۔

وفاقی حکومت نے جسٹس عابد عزیز شیخ کے بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب صبح 10 بجے لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025