نوشہرہ میں دوست نے دوست کی جان لے کر خودکشی کرلی
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے تھانہ بدرشی کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں دوست نے دوست کی جان لے کر خودکشی کرلی۔
نوشہرہ پولیس کے ترجمان سید ترک علی شاہ کے مطابق زیارت کاکا صاحب کے رہائشی سید محمد ولد تاج محمد ساکن سرور خیل نے پولیس میں ایک رپورٹ درج کروائی۔
پولیس رپورٹ میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرے 21 سالہ بیٹے بلال بعمر کو 16 سالہ محمد شعیب ولد شیر باچا نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائر کرکے قتل کردیا اور بعد میں خود کوبھی گولی مارکر خود کشی کرلی۔
پولیس نے رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے دونوں کی لاشیں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس ہسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب، واقعے کی اصل حققیت جاننے کے لیے ڈی پی او نوشہرہ احمد شاہ نے ایس پی انوسٹی گیشن عالم زیب کی قیادت میں 5 رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی۔
ایس ایچ او تھانہ بدرشی سب انسپکٹر سرتاج خان کا کہنا تھا کہ دونوں مقتولین کے موبائل فون اور پستول بھی تحویل میں لے لیے۔
ادھر، دونوں نوجوانوں کی موت پر پورے علاقے میں سوگ کا عالم ہے۔
پولیس کے مطابق محمد شعیب نے اپنی پستول سے پہلے بلال محمد کو قتل کیا جس کے بعد اپنے آپ کو گولی مار دی۔











لائیو ٹی وی