• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

کراچی میں ایس ایس پی اور ترجمان حکومت سندھ کے گھر ڈکیتی

شائع August 23, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) توحید الرحمٰن اور ترجمان حکومت سندھ سیدہ اقربا کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایس ایس پی توحیدالرحمٰن اور ترجمان حکومت سندھ اقربا کے گھر سے ڈاکو 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالر، زیورات، موبائل فونز سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

وزیرِ داخلہ سندھ نے ڈاکووں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ایس ایس پی ساؤتھ فی الفور ابتدائی پولیس کارروائی سے آگاہ کریں اور ضلعی سطح پر انٹیلی جنس کو بڑھاتے ہوئے ڈاکوؤں کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ علاقے میں دستیاب سی سی ٹی وی کیمروں کی ممکنہ فوٹیج کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے، واقعے کی تفتیش اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025