اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر تاخیر کا شکار، اکتوبر کی ڈیڈلائن میں تکمیل نہ ہونے کا خدشہ
اسلام آباد انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پارک کی تعمیر ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق آئی ٹی پارک کی تکمیل کی ڈیڈ لائن رواں سال 31 اکتوبر تک پوری نہ ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی پارک کی تکمیل کی ڈیڈ لائن رواں سال 31 اکتوبر تک بھی پوری نہ ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم نے منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
آئی ٹی پارک 2 بیسمنٹ اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہوگا، منصوبے کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے، آئی ٹی پارک عالمی مسابقت بڑھانے اور ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔











لائیو ٹی وی