• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

لاہور: پھل خریدنے پر 30 روپے کا تنازع، تشدد سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی، مقدمہ درج

شائع August 24, 2025
پھل فروش کے ساتھیوں نے کرکٹ بیٹ سے بھائیوں پر زور دار وار کیے۔
—فائل فوٹو: رائٹرز
پھل فروش کے ساتھیوں نے کرکٹ بیٹ سے بھائیوں پر زور دار وار کیے۔ —فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور میں پھل خریدنے کے دوران صرف 30 روپے کے تنازع پر تشدد سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوکر کومے میں چلا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ 2 روز قبل لاہور روڈ پر پھلوں کی خریداری کے دوران دونوں بھائیوں اور پھل فروش کے درمیان تکرار کے بعد پیش آیا، دونوں بھائیوں نے پھل خریدے، پھل فروش نے 130 روپے طلب کیے، خریدار بھائی پیسے دینے لگا تو ان کے پاس 100 روپے اور 5 ہزار کے نوٹ تھے۔

اس دوران 30 روپے کی ادائیگی پر تکرار ہوگئی، اور نوبت جھگڑے تک جا ہپنچی، جس پر پر پھل فروش نے اپنی ساتھیوں کو فون کرکے بلالیا، جو قریب ہی کرکٹ کھیل رہے تھے۔

جھگڑا شدت اختیار کرنے پر پھل فروش کے ساتھیوں نے کرکٹ بیٹ سے دونوں بھائیوں واجد اور راشد پر بدترین تشدد کیا، اور زور دار وار کیے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زخمی بھائیوں کو شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں واجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جب کہ دوسرے بھائی راشد کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے پھل فروش اور ساتھی ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025