گجرات: کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر گولیاں چل گئیں، 2 بھائی قتل، ماموں زخمی
گجرات میں کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر گولیاں چل گئیں،ایک ٹیم کا کپتان اپنے بھائی سمیت قتل کردیا گیا جبکہ ان کے ماموں شدید زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق گجرات میں کرکٹ میچ کےدوران اوور نہ دینے پر ملزم غلام غوث نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
مقتولین کی شناخت فاخر اور طاہر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اظہر کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ نواحی علاقےمیں پیش آیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم غلام غوث نے اوور نہ دینے پر فائرنگ کی، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔











لائیو ٹی وی