• KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20°C

کوئٹہ : انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

شائع August 24, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کوئٹہ اور گوادر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں قربان علی، عبدالعلیم اور عوزیب شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم عوزیب سمندر کے راستے شہریوں کو پاکستان سے غیرقانونی ایران بھجوانے میں ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم قربان علی گزشتہ 12 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا جبکہ ملزم عبدالعلیم سال 2022 سے مطلوب انسانی اسمگلرز کی لسٹ میں شامل تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نےشہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تاہم ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے تھے اور روپوش ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025