• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

کراچی: پٹاخوں کے گودام کو انتہائی خطرناک قرار دیکر سیل کرنے کی ہدایت

شائع August 24, 2025 اپ ڈیٹ August 25, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی ایس) نے کراچی کے علاقے صدر میں پٹاخوں کے گودام کو انتہائی خطرناک قرار دے کر سیل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق بی ڈی ایس نے کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کے گودام کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گودام میں ڈھائی سو سے زائد کارٹن میں ڈھائی ہزار کلو گرام آتشبازی کا سامان موجود ہے، جو بغیر کسی حفاظتی انتظام کے رکھا گیا ہے۔

بی ڈی ایس نے رپورٹ میں بتایا کہ کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی کے نتیجے میں 300 میٹر اطراف کے علاقے میں بڑی تباہی پھیل سکتی ہے، جب کہ رپورٹ میں پٹاخوں کا گودام انتہائی غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل یونٹ کے ماہرین نے گودام کو فوری طور پر سیل کر کے پولیس اہلکار تعینات کرنے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بی ڈی ایس ماہرین نے برآمد آتشبازی کے سامان کو محفوظ مقام پر تلف کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں دھماکے اور آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 33 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکوں سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

گوادم میں دھماکے کے بعد 22 اگست کو پولیس نے پریڈی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں قتل بالسبب، دھماکا خیز مواد، آتش گیر مادے اور غفلت برتنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق گودام مالک حنیف اور ایوب کو نامزد کیا گیا، ملزم حنیف زخمی ہوکر ہسپتال میں زیر علاج، جب کہ ایک ملزم فرار ہوچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025