• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

گجرات: 9 کروڑ مالیت کے طلائی زیورات کو نقلی زیور سے بدلنے والے نیشنل بینک کے 6 ملازم گرفتار

شائع August 25, 2025
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) گجرات زون کے 6 اہلکاروں کو 3 برانچز کے لاکرز میں موجود کھاتہ داروں کے 9 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات نقلی زیورات سے تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اس اسکینڈل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف 3 مقدمات درج کر لیے ہیں، تاہم بینک ملازمین کا سہولت کار بتایا جانے والا سنار محسن تاحال مفرور ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سروسز انڈسٹریز برانچ کے آپریشن منیجر ابو بکر زاہد اور کیشیئر شعیب شریف، منگووال برانچ کے سابق منیجر خالد محمود اور کیشیئر سعادت علی بھٹی، جبکہ ٹانڈا برانچ کے آپریشن منیجر محتشم عابد اور کیشیئر محمد علی شامل ہیں۔

مقدمات کے مطابق ٹانڈا برانچ سے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا، سروسز انڈسٹریز برانچ سے 2 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور منگووال برانچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سونا نقلی زیورات سے بدل دیا گیا۔

ایف آئی اے زون گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر محمد بن اشرف نے بتایا کہ ملزمان بینک کے والٹ/اسٹرونگ روم کے مشترکہ نگران اور چابی رکھنے والے تھے جبکہ دیگر گولڈ لون کیسز کی بھی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ سہولت کار سنار محسن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025