• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

شائع August 25, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا اور گلگت میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تعاون کی پیشکش اور جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے صبر کی دعا کی۔

ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، آزمائش میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اظہار یکجہتی پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں ہولناک تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہیں، تاریخ میں پہلی بار پاکستان اس خطرناک موسمیاتی صورتحال سے گزر رہا ہے، متاثرین کی بحالی اور ریلیف اولین ترجیح ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025