کراچی: شاہ فیصل میں کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں کی موت کی ابتدائی تحقیقات مکمل
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں منگل کے روز کرنٹ لگنے سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں حالیہ طوفانی بارش کے دوران شاہ فیصل کالونی کے دو بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے تھے جس کا مقدمہ جاں بحق بھائیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ تھانہ شاہ فیصل کالونی میں والد کی مدعیت میں کے الیکڑک کے اعلیٰ حکام کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں غفلت و لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حادثے میں کے الیکٹرک کا انفرا اسٹرکچر ملوث نہیں پایا گیا۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کرنٹ گھر میں نصب لوہے کی گرل اور لوہے کے گیٹ میں اندرونی تار سے آیا۔
واضح رہے کہ شاہ فیصل کالونی تھانہ کی حدود ناتھا خان گوٹھ میں منگل کو کرنٹ لگنے سے 21 سالہ مراد ولد سلطان اور 16 سال سراج ولد سلطان جاں بحق ہوئے تھے۔











لائیو ٹی وی