• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

فرانسیسی وزیراعظم نے اعتماد کے ووٹ کی درخواست کرکے اپنی حکومت داؤ پر لگا دی

شائع August 25, 2025
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

فرانس کے مشکلات میں گھرے وزیراعظم فرانسوا بیرو کہا ہے کہ ان کی حکومت 8 ستمبر کو اعتماد کا ووٹ لینے کی درخواست کرے گی، جس کا مقصد بڑھتے ہوئے عوامی قرضے کے خلاف اپنی جدوجہد کے لیے پارلیمانی حمایت حاصل کرنا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت نیشنل ریلی (آر این ) کے رہنما جارڈن بارڈیلا نے اس اعلان کے فوراً بعد کہا کہ ان کی جماعت فرانسوا بیرو کی مجوزہ کٹوتیوں کی حمایت نہیں کرے گی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقلیتی حکومت کو اعتماد کے ووٹ میں شکست کا سامنا ہو سکتا ہے۔

فرانسوا بیرو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی اسمبلی سے کہا جائے گا کہ وہ اخراجات میں کمی کے پیمانے کی ’ تصدیق کرے’، کیونکہ حکومت ہر سال تقریباً 44 ارب یورو (51 ارب ڈالر) بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ میں نے صدر سے درخواست کی ہے، اور انہوں نے منظوری دے دی ہے، کہ پیر، 8 ستمبر کو پارلیمنٹ کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے۔’

فرانسوا بیرو کے پاس پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں ہے اور آنے والا ( اعتماد کا) ووٹ ان کی پوزیشن کی کمزوری کو اجاگر کرتا ہے۔

فرانسوا بیرو نے کہا کہ فرانس ایک ’ فیصلہ کن مرحلے’ سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ اگر آپ کے پاس اکثریت ہے تو حکومت کی توثیق ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اکثریت نہیں ہے تو حکومت گر جاتی ہے۔’

دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت آر این (آر این ) اور سخت بائیں بازو کی جماعت فرانس انبووڈ (ایل ایف آئی) دونوں نے کہا کہ وہ اس ووٹ کو مرکز کی حکومت کو گرانے کے لیے استعمال کریں گے۔

بارڈیلا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ’ فرانسوا بیرو نے ابھی اپنی حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا ہے، جو اپنی غفلت آمیز بے عملی سے کھوکھلی ہو چکی ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ’ آر این کبھی بھی ایسی حکومت کے حق میں ووٹ نہیں دے گی جس کے فیصلے فرانسیسی عوام کو اذیت پہنچاتے ہیں۔ ہمارے شہری تبدیلی اور نئے انتخابات کے منتظر ہیں اور ہم تیار ہیں۔’

جولائی کے وسط میں، فرانسوا بیرو نے 2026 کا بجٹ پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ فرانس میں عوامی تعطیلات کی تعداد کم کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس مسئلے سے نمٹا جا سکے جسے انہوں نے ملک کے قرضے کی ’ لعنت’ قرار دیا تھا۔

کئی سالوں کیلئے مقررکردہ اخراجات کی حد عبور کرجانے کے بعد ، فرانس کو یورپی یونین کے قوانین کے تحت اپنے عوامی خسارے کو قابو کرنے اور اپنے بڑھتے ہوئے قرض کو کم کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025