• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ کے 2 مختلف واقعات، 4 افراد قتل

شائع August 25, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے ڈان کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا (ایس ایس آئی اے) تھانے کی حدود میں ایک ریسٹورنٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، جس کے نتیجے میں عثمان عرف دارو، ان کا بھتیجا سلام سلطان اور ایک تیسرا نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گئے، جبکہ 2 دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ایس ایس پی کے مطابق انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں عثمان دارو، ان کے بھتیجے اور تیسرے شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

سینئر افسر نے کہا کہ مرحوم عثمان عرف دارو پر مبینہ طور پر جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا، پولیس کو قتل کرنے والوں کی ممکنہ شناخت کے بارے میں اہم شواہد ملے ہیں، یہ قتل کسی ’ذاتی دشمنی‘ کا نتیجہ لگتا ہے۔

دوسرا واقعہ میں جنجال گوٹھ میں پیش آیا، جہاں ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا، یہ وقعہ بھی ایس ایس آئی اے پولیس کی حدود میں آتا ہے۔

زخمی شخص کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

پولیس نے کہا کہ مقتول حال ہی میں باجوڑ ایجنسی سے آیا تھا، پولیس واقعے کے اصل مقصد کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025