پاکستانی شہریوں کی 3 افغان بیگمات کی ملک بدری کے کیس کا ریکارڈ چیف جسٹس کو ارسال
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی 3 افغان خواتین کی ملک بدری کے خلاف درخواستوں کا ریکارڈ چیف جسٹس کو بھجوادیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی 3 افغان خواتین کی ملک بدری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی غیر ملکی خواتین پاکستانی شہریت کی حق دار ہیں، جب کہ ان کے بچوں کے ب فارم بھی بنے ہوئے ہیں۔
جسٹس انعام امین منہاس نے وکیل کی استدعا پر کیس کا ریکارڈ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کا ایک کیس پہلے ہی چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہے، لہٰذا ان درخواستوں کو بھی وہیں منتقل کیا جائے۔











لائیو ٹی وی