• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C

سپریم کورٹ: فراڈ کیس میں رقم واپسی کی پیشکش کے باوجود ضمانت کی درخواست مسترد

شائع August 27, 2025
مدعی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے 67 لاکھ روپے ہتھیائے اور اس کے چیک ڈس آنر ہوگئے — فائل فوٹو: ڈان
مدعی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے 67 لاکھ روپے ہتھیائے اور اس کے چیک ڈس آنر ہوگئے — فائل فوٹو: ڈان

سپریم کورٹ نے 67 لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمے میں ملزم راشد حنیف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے 67 لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں ملزم راشد حنیف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم پہلے گرفتاری دے اور تحقیقات مکمل کرائے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اس دوران مدعی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے 67 لاکھ روپے ہتھیائے اور اس کے دیے گئے چیک ڈس آنر ہوگئے۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم رقم واپس دینے کو تیار ہے، تاہم جسٹس نعیم اختر نے ریمارکس دیے کہ قانون کا مذاق نہ بنایا جائے، ملزم نے فراڈ کیا ہے، کام دیکھیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ راشد حنیف گرفتاری دینے کے بعد ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے رجوع کرے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025