• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

کراچی: ڈرگ روڈ انڈر پاس ٹریفک حادثہ، گرفتار ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

شائع August 27, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کی ضلعی عدالت نے ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے موقع پر گرفتار کیے گئے ڈرائیور خان محمد کو عدالت میں پیش کیا اور ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنا ڈرائیونگ لائسنس پیش نہیں کیا، ملزم کا سی ار او کروا لیا گیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق گرفتار ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث خاتون سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شاطر ہے اور بار بار اپنا بیان تبدیل کرتا ہے، ملزم کے خلاف مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ شامل کر لی گئی ہے۔

عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ حادثہ تھانہ شارع فیصل کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں مزدا گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی جس وجہ سے راہ گیر شدید زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

بعد ازاں، ڈرائیور کو موقع سے ہی گرفتار کرکے تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025