• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

پشاور: سیلاب زدگان کیلئے چیریٹی میچ، سابق کپتان بابر اعظم بھی اِن ایکشن ہوں گے

شائع August 27, 2025
— فائل فوٹو: پی سی بی/فیس بک
— فائل فوٹو: پی سی بی/فیس بک

خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی لیے چیریٹی میچ میں سابق کپتان بابر اعظم بھی اِان ایکشن ہوں گے۔

پشاور زلمی، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا اور حکومت خیبر پختونخوا کے اشتراک سے ’کھیل سے خدمت‘ کے نعرے کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فلڈ ریلیف نمائشی میچ 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔

خیبرپختونخوا فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی، یونس خان اور بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز حصہ لیں گے۔

نمائشی میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو دی جائے گی، جب کہ میچ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی میچ کا کوئی معاوضہ بھی نہیں لیں گے۔

نمائشی میچ کے حوالے سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ہمیشہ پاکستان میں اتحاد کی علامت رہا ہے، نمائشی میچ کے ذریعے ہم کھیل کے جذبے کو ایک بامقصد کام کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزہد کہا کہ اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کے لیے جو خیبر پختونخوا میں خوفناک سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، یہ صرف ایک میچ نہیں، بلکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ خدمت اور یکجہتی کا ذریعہ بھی ہے۔

چیریٹی میچ ان تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہماری ہمدردی کا مظہر ہے جو سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025