• KHI: Partly Cloudy 18.6°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.6°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.7°C

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

شائع August 28, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے، جمعرات کو 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگئی جو بدھ کو 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے تھی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 708 روپے اضافے سے 2 لاکھ 84 ہزار 975 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں 53 روپے اور 10 گرام قیمت میں 46 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بالترتیب 4 ہزار 121 روپے اور 3 ہزار 533 روپے میں فروخت ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 399 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.53 ڈالر بڑھ کر 38.88 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025