• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.8°C
  • ISB: Rain 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.8°C
  • ISB: Rain 13.2°C

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.57 فیصد ہو گئی

شائع August 29, 2025
— فائل فوٹو : ڈان
— فائل فوٹو : ڈان

ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 3.57 فیصد ہو گئی۔

ادارہ شماریات نے قلیل مدتی مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.62 فیصد کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.57 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیاء مہنگی اور 6 کی قیمتیں کم ہوئیں، جبکہ 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 14.98 فیصد، آٹا 12.11 فیصد، چکن3.36 فیصد اور آلو 1.52 فیصد مہنگے ہوئے۔

اسی طرح انڈے 1.03 فیصد اورایل پی جی 0.82 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے دال ماش،گھی ،کیلے اور پیاز سستے ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025