• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

کراچی میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپر اور ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی عائد

شائع August 30, 2025
— فائل فوٹو: اسلم سلطان
— فائل فوٹو: اسلم سلطان

کراچی میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپر اور ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ نے شہر قائد میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپر اور دیگر ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، تمام ڈمپر مالکان کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈمپرز اور دیگر ہیوی ٹریفک کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں 11 اور 12 ربیع الاول کو جشن میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں، جلسے اور جلوسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، ان تقریبات میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوتی ہے۔

دونوں دن موٹرسائیکلوں کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے، تاکہ ہیوی ٹریفک کے نتیجے میں حادثات اور ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکے۔

حالیہ دنوں میں ہیوی ٹریفک کے بعد حادثات میں اموات کے نتیجے میں مشتعل شہریوں کی جانب سے ڈمپرز جلائے گئے تھے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک ٹرانسپورٹ کے مالکان کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے ڈمپر جلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025